مرکزی مواد پر جائیں (Skip to main content)
ماہنامہ حیاتِ نوانجمن طلبہ قدیم جامعۃالفلاح کا ترجمان

خدمتِ خلق

سورۃ البلد، سورۃ اللیل اور سورۃ الدہر کی روشنی میں انفاقِ مال، فقر و احتیاج کی دادرسی اور اسلامی خدمتِ خلق کا فکری تصور

م
مولانا جلیل احسن صاحب ندویؒ
مایہ ناز مفسر، محدث اور ادیب / جامعۃ الفلاح
حجمِ خط:100%
رسم الخط:
خلاصۂ مقالہ:سورۃ البلد (آیات ۸ تا ۱۶)، سورۃ اللیل (آیات ۱۷ تا ۲۱) اور سورۃ الدہر (آیات ۷ تا ۱۱) کی روشنی میں مولانا جلیل احسن ندویؒ کا فکر انگیز تفسیری و دعوتی مقالہ، جس میں انسانی ناتوانی، عقبیٰ کی دشوار گزار گھاٹی، غلامی کے بندھن کاٹنے، قحط اور فقر کے مارے ہوئے مسکینوں، یتیموں اور قیدیوں کو کھانا کھلانے اور اسلامی فلاحی معاشرے کے بنیادی اصولوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

أَلَمْ نَجْعَل لَّهُ عَيْنَيْنِ (8) وَلِسَانًا وَشَفَتَيْنِ (9) وَهَدَيْنَاهُ النَّجْدَيْنِ (10) فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ (11) وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْعَقَبَةُ (12) فَكُّ رَقَبَةٍ (13) أَوْ إِطْعَامٌ فِي يَوْمٍ ذِي مَسْغَبَةٍ (14) يَتِيمًا ذَا مَقْرَبَةٍ (15) أَوْ مِسْكِينًا ذَا مَتْرَبَةٍ (16)
(سورۃ البلد، آیت ۸ تا ۱۶)

کیا ہم نے انسان کو دو آنکھیں نہیں دیں (ہاں دو آنکھیں اس کو ملیں) اور ہم نے اس کو ایک زبان اور دو ہونٹ دیے اور ہم نے اس کو دو اونچے راستے دکھائے لیکن یہ دشوار گزار گھاٹی میں نہیں چلا اور کون سی چیزہے جو اس گھاٹی کی پوری حقیقت اور اہمیت بتا سکتی ہے؟ وہ ہے غلاموں کو غلامی کے بندھن سے چھڑانا، وہ ہے شدید قحط اور بھوک کے زمانے میں رشتہ دار یتیموں کو اور فقر و فاقے کے مارے ہوئے مسکینوں کو کھانا کھلانا۔

اس سورہ کا خلاصہ یہ ہے کہ انسان کی ذرا سرکشی اور ڈھٹائی دیکھو، یہ پہلے کچھ نہ تھا، پھر ہم نے اس کی پرورش کی۔ یہ عجز و ناتوانی کا پیکر تھا، یہ سراپا فکر و احتیاج تھا، اس کی ناتوانی، بے بسی اور محتاجی کا یہ عالم تھا کہ بھوک لگے تو کھانا تک نہیں مانگ سکتا تھا، غذا اور پانی کا محتاج، لیٹنے اور سونے میں محتاج، ہر چیز کا محتاج، تو ہم نے اس کے لیے ماں کی گود مہیا کی، اس کے لیے دودھ اتارا، اس کے لیے ایک پورے خاندان کو خدمت گار بنایا۔ اور اسی طرح ہم اس کو پالتے رہے، اس کی جسمانی اور فکری قوتوں کو بڑھاتے رہے، اس کی لاچاری اور بے بسی دور کرتے رہے، یہاں تک کہ اس کو پال کر بچہ سے بڑا کیا۔

جوان بنایا، فکری اور جسمانی قوتوں کو حد کمال پر پہونچایا، اس کو دو آنکھیں دیں، اس کو بولنے کی قوت بخشی اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے نوازا، پھر اس سے ہم نے کہا، تم کو دو بلندیوں پر چڑھنا ہے، ان دونوں دشوار راستوں پر چلے بغیر اور گھاٹی کو پار کیے بغیر تم ہم تک نہیں پہنچ سکتے، سعادت اور کامیابی سے ہمکنار ہونا ہے تو اس گھاٹی کو پار کرنا ناگزیر ہے، ان میں سے پہلا راستہ یہ ہے کہ اپنے محسن کو پہچانو، اپنے پالنے والے سے محبت کرو، اسی کے شکر گزار بنو، اسی کے آگے جھکو اور گرو، اسی کی مرضی پوری کرو، اس کی مرضی پوری کرنے کے لیے اپنی جان لڑا دو، جیسا کہ وفا شعار غلامی کا تقاضا ہے۔ اور دوسرا مشکل راستہ جس پر چلنا ہے، یہ ہے کہ اپنے سگے بھائیوں کے ساتھ بالخصوص دبے اور پسے ہوئے بھائیوں کے ساتھ غم خواری اور ہمدردی کرو، اگر کچھ لوگوں کی گردنوں میں غلامی کا پھندا پڑا ہوا ہے تو ان بندھنوں کو کاٹو، کیونکہ غلامی صرف ایک ہی کی روا ہے، رب العالمین کی غلامی اور یہی ایک غلامی صحیح اور قانونی غلامی ہے، باقی سب غیر قانونی ہیں۔ اسی طرح اگر دنیا فساد سے بھر جائے، خدا سے بغاوت کے نتیجے میں اجتماعی نظام کے سارے شعبوں میں خرابی پھیل جائے اور لوگ خود غرضی، رشوت خوری کو غلہ کے گوداموں اور سونے چاندی کے ڈھیروں کو اپنا معبود بنا لیں اور لوگ شدید بھوک کا شکار ہونے لگیں تو ایسے وقت میں تم اپنی جیب کھول دو، غلہ سے بھری ہوئی بوریوں کا منہ کھول دو اور اپنے دل کا تالا توڑ کر پھینک دو، اپنے یتیم رشتہ داروں کو، غریبوں کو، بھوک سے تڑپنے والوں کو غلہ دو، کھانا پکا کر کھلاؤ۔

یہ ہے دوسرا راستہ جو اگرچہ مشکل راستہ ہے، لیکن اس پر چلے بغیر گھاٹی کو پار کیسے کرو گے اور ہم تک کیسے پہنچو گے، کیسے ہماری خوشنودی حاصل کر سکو گے، پس جنہیں اپنے رب سے ملنے کا یقین ہے، جنہیں مالک کے حضور پیشی کا ڈر ہے، جو ان دونوں بنیادوں پر مبنی زندگی گزاریں گے، وہی سعادت اور کامیابی سے ہمکنار ہوں گے، وہی انعام پانے والے ہیں، انہیں کے ہاتھ میں کامیابی کا کاغذ دیا جائے گا۔ (أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ) اور جنہوں نے ان راستوں پر چلنے کی ہمت نہیں کی، وہ گھاٹی کو پار نہیں کر سکیں گے اور کامیابی کی منزل کو نہ پہنچ سکیں گے ، ان کا شمار خدا کے منحوس بندوں میں ہوگا اور نحوست و بدبختی کا کاغذ انھیں تھمایا جائے گا۔ (أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ) ان کے اوپر نیچے جہنم کی آگ ہوگی اور جہنم کا منہ بند ہوگا، سخت آنچ اور دائمی دکھ!

سورۃ اللیل

وَسَيُجَنَّبُهَا الْأَتْقَى (17) الَّذِي يُؤْتِي مَالَهُ يَتَزَكَّىٰ (18) وَمَا لِأَحَدٍ عِنْدَهُ مِنْ نِعْمَةٍ تُجْزَىٰ (19) إِلَّا ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْأَعْلَىٰ (20) وَلَسَوْفَ يَرْضَىٰ (21)
(سورۃ اللیل، آیت ۱۷ تا ۲۱)

یقینا جہنم سے دور رکھا جائے گا وہ بندہ جس نے بہت زیادہ تقوی اور پرہیزگاری اختیار کی جو اپنا مال خدا کی راہ میں دیتا رہا، نفس کی گندگیوں سے پاک ہونے کے لیے اور ایمان کو بڑھانے کے لیے۔ اس کے ذمے کسی (غریب محتاج) کا احسان نہ تھا کہ اس کا بدلہ اتارنا مقصود تھا، وہ تو صرف اس لیے غریبوں کو دیتا ہے کہ اس کا رب برتر اس سے خوش ہو، اس کی نظرِ رحمت اس کی طرف متوجہ ہو، (تو ایسے بندے کو خوشخبری ہو کہ) وہ عنقریب ہماری طرف سے اتنا انعام پائے گا کہ نہال ہو جائے گا۔

يُوفُونَ بِالنَّذْرِ وَيَخَافُونَ يَوْمًا كَانَ شَرُّهُ مُسْتَطِيرًا (7) وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَىٰ حُبِّهِ مِسْكِينًا وَيَتِيمًا وَأَسِيرًا (8) إِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللَّهِ لَا نُرِيدُ مِنْكُمْ جَزَاءً وَلَا شُكُورًا (9) إِنَّا نَخَافُ مِنْ رَبِّنَا يَوْمًا عَبُوسًا قَمْطَرِيرًا (10) فَوَقَاهُمُ اللَّهُ شَرَّ ذَٰلِكَ الْيَوْمِ وَلَقَّاهُمْ نَضْرَةً وَسُرُورًا (11)
(سورۃ دہر، آیت ۷ تا ۱۱)

یہ خدا کے وفا شعار بندے، بندگئ رب کی نظر جس دن سے مانی ہے اسے بہ تمام و کمال پورا کر رہے ہیں اور ان کو ڈر لگا ہوا ہے ایک سخت و شدید دن کا اور یہ لوگ فقر و احتیاج کے باوجود مسکینوں کو، یتیموں اور قیدیوں کو کھانا کھلاتے ہیں، وہ اپنی زبانِ حال سے کہتے ہیں کہ یہ جو ہم تمہیں کھلا رہے ہیں، محض اس لیے کھلا رہے ہیں کہ ہمارا رب ہم سے خوش ہو، ہم تم پر احسان نہیں کر رہے ہیں کہ تم اس کا بدلہ کبھی چکاؤ یا احسان مانو، ہمیں تو ڈر لگا ہوا ہے کہ ایک ہولناک، بھیانک دن کا جس کا آنا ہمارے رب کی طرف سے یقینی ہے۔ چنانچہ اللہ نے ان کو اس دن کے برے انجام سے بچا لیا اور ان کو شادابئ چہرہ اور سرور سے شاد کام کیا، یعنی یہ شکر گزار، پرستارِ حق اور وفا شعار بندے خدا کے حقِ بندگی کا پورا حق ادا کر رہے ہیں اور سوسائٹی کے تمام بے سہارا، محتاج اور گرفتارِ مصیبت لوگوں کی مدد کرتے ہیں اور اس معاملے میں مسلم اور غیر مسلم کے درمیان کسی فرق و امتیاز کے وہ قائل نہیں ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ وہ صرف اپنے اعزّا اور ہم عقیدہ محتاجوں کو تو دیتے ہوں اور اجنبی اور دوسرے عقائد رکھنے والوں کو نہ دیتے ہوں۔

یاد رہے سورۂ دہر مکی ہے اور حال بیان ہو رہا ہے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کا، ان کا جنہوں نے دعوتِ اسلامی پر لبیک کہا ہے، مکہ میں مسکین مسلمان بھی تھے اور غیر مسلم بھی تھے، یتیموں میں دونوں طرح کے لوگ تھے، اور قیدی تو سب غیر مسلم ہی تھے۔ عرب کے لوگ لڑائیوں میں دشمن کے سپاہیوں کو گرفتار کرکے اپنے یہاں لاتے، ان سے محنت شاقہ لیتے اور کھانے کو نہ دیتے، ان کی خبر لینے والا اگر کوئی گروہ تھا تو وہ یہی लोग تھے جو توحید اور روز جزا پر ایمان لائے تھے۔

کیا آج کے زمانے میں، اس بھوک کے زمانے میں انبیائی دعوت اور دعوتِ محمدی پر لبیک کہنے والے نہیں ہیں؟ إِنَّ هَٰذِهِ تَذْكِرَةٌ فَمَنْ شَاءَ ذَكَرَهُ۔


ٹائپ و ڈیجیٹائزیشن: محمد شارق (ٹکریا / ممبئی)

أَلَمْ نَجْعَل لَّهُ عَيْنَيْنِ (8) وَلِسَانًا وَشَفَتَيْنِ (9) وَهَدَيْنَاهُ النَّجْدَيْنِ (10) فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ (11) وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْعَقَبَةُ (12) فَكُّ رَقَبَةٍ (13) أَوْ إِطْعَامٌ فِي يَوْمٍ ذِي مَسْغَبَةٍ (14) يَتِيمًا ذَا مَقْرَبَةٍ (15) أَوْ مِسْكِينًا ذَا مَتْرَبَةٍ (16)
کیا ہم نے انسان کو دو آنکھیں نہیں دیں (ہاں دو آنکھیں اس کو ملیں) اور ہم نے اس کو ایک زبان اور دو ہونٹ دیے اور ہم نے اس کو دو اونچے راستے دکھائے لیکن یہ دشوار گزار گھاٹی میں نہیں چلا اور کون سی چیزہے جو اس گھاٹی کی پوری حقیقت اور اہمیت بتا سکتی ہے؟ وہ ہے غلاموں کو غلامی کے بندھن سے چھڑانا، وہ ہے شدید قحط اور بھوک کے زمانے میں رشتہ دار یتیموں کو اور فقر و فاقے کے مارے ہوئے مسکینوں کو کھانا کھلانا۔
— سورۃ البلد: آیات ۸ تا ۱۶
وَسَيُجَنَّبُهَا الْأَتْقَى (17) الَّذِي يُؤْتِي مَالَهُ يَتَزَكَّىٰ (18) وَمَا لِأَحَدٍ عِنْدَهُ مِنْ نِعْمَةٍ تُجْزَىٰ (19) إِلَّا ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْأَعْلَىٰ (20) وَلَسَوْفَ يَرْضَىٰ (21)
یقینا جہنم سے دور رکھا جائے گا وہ بندہ جس نے بہت زیادہ تقوی اور پرہیزگاری اختیار کی جو اپنا مال خدا کی راہ میں دیتا رہا، نفس کی گندگیوں سے پاک ہونے کے لیے اور ایمان کو بڑھانے کے لیے۔ اس کے ذمے کسی (غریب محتاج) کا احسان نہ تھا کہ اس کا بدلہ اتارنا مقصود تھا، وہ تو صرف اس لیے غریبوں کو دیتا ہے کہ اس کا رب برتر اس سے خوش ہو، اس کی نظرِ رحمت اس کی طرف متوجہ ہو، (تو ایسے بندے کو خوشخبری ہو کہ) وہ عنقریب ہماری طرف سے اتنا انعام پائے گا کہ نہال ہو جائے گا۔
— سورۃ اللیل: آیات ۱۷ تا ۲۱
يُوفُونَ بِالنَّذْرِ وَيَخَافُونَ يَوْمًا كَانَ شَرُّهُ مُسْتَطِيرًا (7) وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَىٰ حُبِّهِ مِسْكِينًا وَيَتِيمًا وَأَسِيرًا (8) إِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللَّهِ لَا نُرِيدُ مِنْكُمْ جَزَاءً وَلَا شُكُورًا (9) إِنَّا نَخَافُ مِنْ رَبِّنَا يَوْمًا عَبُوسًا قَمْطَرِيرًا (10) فَوَقَاهُمُ اللَّهُ شَرَّ ذَٰلِكَ الْيَوْمِ وَلَقَّاهُمْ نَضْرَةً وَسُرُورًا (11)
یہ خدا کے وفا شعار بندے، بندگئ رب کی نظر جس دن سے مانی ہے اسے بہ تمام و کمال پورا کر رہے ہیں اور ان کو ڈر لگا ہوا ہے ایک سخت و شدید دن کا اور یہ لوگ فقر و احتیاج کے باوجود مسکینوں کو، یتیموں اور قیدیوں کو کھانا کھلاتے ہیں، وہ اپنی زبانِ حال سے کہتے ہیں کہ یہ جو ہم تمہیں کھلا رہے ہیں، محض اس لیے کھلا رہے ہیں کہ ہمارا رب ہم سے خوش ہو، ہم تم پر احسان نہیں کر رہے ہیں کہ تم اس کا بدلہ کبھی چکاؤ یا احسان مانو، ہمیں تو ڈر لگا ہوا ہے کہ ایک ہولناک، بھیانک دن کا جس کا آنا ہمارے رب کی طرف سے یقینی ہے۔ چنانچہ اللہ نے ان کو اس دن کے برے انجام سے بچا لیا اور ان کو شادابئ چہرہ اور سرور سے شاد کام کیا۔
— سورۃ الدہر: آیات ۷ تا ۱۱
م

مولانا جلیل احسن ندویؒ

(مایہ ناز مفسر، محدث اور ادیب / جامعۃ الفلاح)

مایہ ناز مفسر و محدث، ادیب اور مفکر (1913ء–1981ء)۔ تفسیر و حدیث، عربی زبان و ادب اور قرآنی مباحث میں بلند پایہ مقام کے حامل تھے۔ فکرِ فراہی اور جامعۃ الفلاح کی فکری روایت کے اکابر میں شمار ہوتے ہیں۔

مصنف کے تمام مضامین دیکھیں ←
انوارِ قرآن / ہدایاتِ ربانی
7 منٹ مطالعہ

دعوت کا شاندار انجام

سورۃ القصص (آیات ۸۵ تا ۸۸) کی روشنی میں مکی دور کی کشمکش، مومنین کی نصرت، اور دعوتِ حق کا حتمی و شاندار انجام

سورۃ القصص کی آخری آیات (۸۵ تا ۸۸) کی روشنی میں مولانا جلیل احسن ندویؒ کا بصیرت افروز درس، جس میں مکی دور کی شدید ترین آزمائشوں، دار الندوہ کی سازشوں، حضرت موسیٰ و فرعون کی کشمکش کے اسباق، لفظ 'معاد' کے تفسیری مفاہیم اور باطل قوتوں کے سامنے توحید پر استقامت و شاندار انجام کا بیان ہے۔

انوارِ قرآن
7 منٹ مطالعہ

حق کے علمبردار ہوں یا باطل کے، وہ نوجوان یا جوان ہی ہوتے ہیں

سورۃ الکہف (آیات ۱۳ تا ۱۷) کی روشنی میں اصحابِ کہف کا عبرت آموز واقعہ اور تحریکاتِ حق میں شبابِ ملت کے تاریخی کردار کا تجزیہ

سورۃ الکہف کی آیات (۱۳ تا ۱۷) کی روشنی میں مولانا جلیل احسن ندویؒ کا فکر انگیز درس، جس میں اصحابِ کہف کے ایمان، باطل کے سامنے نوجوانانہ عزم و استقامت، ہجرتِ غار اور دورِ حاضر کے مسلم نوجوانوں کی ذمہ داریوں کا ایمان افروز احاطہ کیا گیا ہے۔

ہدایاتِ ربانی
6 منٹ مطالعہ

روزِ قیامت ناکامی کے اسباب

سورۂ مدثر کی روشنی میں اہلِ جہنم کا اعتراف اور قرآنی دعوت کی بنیادی اقدار

سورۂ مدثر کی آیات (۴۲ تا ۴۷) کی روشنی میں مولانا جلیل احسن ندویؒ کا فکر انگیز تفسیری و دعوتی مطالعہ، جس میں روزِ قیامت اہلِ دوزخ کی ناکامی کے بنیادی اسباب: ترکِ نماز، عدمِ مواساۃ و بخل، خدائی تعلیمات پر لایعنی اعتراضات اور یومِ جزا کے انکار کا عمیق جائزہ لیا گیا ہے۔