سفاری براؤزر کے نیچے موجود شیئر (Share) آئیکن پر ٹیپ کریں۔
اختیارات میں نیچے اسکرول کر کے Add to Home Screen (ہوم اسکرین میں شامل کریں) منتخب کریں۔
اوپر دائیں کونے میں Add پر کلک کریں۔ حیاتِ نو کی ایپ ہوم اسکرین پر شامل ہو جائے گی!
سفاری براؤزر کے نیچے موجود شیئر (Share) آئیکن پر ٹیپ کریں۔
اختیارات میں نیچے اسکرول کر کے Add to Home Screen (ہوم اسکرین میں شامل کریں) منتخب کریں۔
اوپر دائیں کونے میں Add پر کلک کریں۔ حیاتِ نو کی ایپ ہوم اسکرین پر شامل ہو جائے گی!
ماہنامہ حیاتِ نو کی آفیشل ویب ایپ مکمل محفوظ اور مصدقہ ہے۔ بعض براؤزرز (جیسے Samsung Internet) میں انسٹال کرتے وقت گوگل پلے پروٹیکٹ کی احتیاطی وارننگ آ سکتی ہے۔
گوگل کروم میں یہ ایپ بغیر کسی وارننگ کے ایک ہی کلک میں انسٹال ہو جاتی ہے۔
Google Chrome میں کھولیںعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ قَالَ: لَعَنَ اللَّهُ الْوَاشِمَاتِ وَالْمُسْتَوْشِمَاتِ وَالنَّامِصَاتِ وَالْمُتَنَمِّصَاتِ وَالْمُتَفَلِّجَاتِ لِلْحُسْنِ الْمُغَيِّرَاتِ خَلْقَ اللَّهِ. قَالَ: فَبَلَغَ امْرَأَةً فِي الْبَيْتِ يُقَالُ لَهَا أُمُّ يَعْقُوبَ، فَجَاءَتْ إِلَيْهِ فَقَالَتْ: بَلَغَنِي أَنَّكَ قُلْتَ كَيْتَ وَكَيْتَ. فَقَالَ: وَمَا لِي لَا أَلْعَنُ مَنْ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي كِتَابِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ؟ فَقَالَتْ: إِنِّي لَأَقْرَأُ مَا بَيْنَ لَوْحَيْهِ فَمَا وَجَدْتُهُ. فَقَالَ: إِنْ كُنْتِ قَرَأْتِيهِ فَقَدْ وَجَدْتِيهِ، أَمَا قَرَأْتِ: ﴿وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانتَهُوا﴾؟ قَالَتْ: بَلَى. قَالَ: فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْهُ. قَالَتْ: إِنِّي لَأَظُنُّ أَهْلَكَ يَفْعَلُونَ. قَالَ: اذْهَبِي فَانْظُرِي، فَنَظَرَتْ فَلَمْ تَرَ مِنْ حَاجَتِهَا شَيْئًا، فَجَاءَتْ فَقَالَتْ: مَا رَأَيْتُ شَيْئًا. قَالَ: لَوْ كَانَتْ كَذَلِكَ لَمْ نُجَامِعْهَا.
وَفِي رِوَايَةٍ: فَدَخَلَتْ ثُمَّ خَرَجَتْ فَقَالَتْ: مَا رَأَيْتُ بَأْسًا. قَالَ: مَا حَفِظْتِ إِذًا وَصِيَّةَ الْعَبْدِ الصَّالِحِ: ﴿وَمَا أُرِيدُ أَنْ أُخَالِفَكُمْ إِلَىٰ مَا أَنْهَاكُمْ عَنْهُ﴾. (مسند أحمد)
ترجمہ:
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ایک دفعہ فرمایا: "اللہ لعنت کرتا ہے ان عورتوں پر جو گودنے گودتی ہیں اور گودنے لگواتی ہیں، اور ان عورتوں پر جو (زیبائش و آرائش کے لیے) اَبرؤوں کے بال اکھاڑتی ہیں، اور ان عورتوں پر جو اپنے دانتوں کے درمیان حسن کی خاطر دوری پیدا کرتی ہیں اور اللہ کی بنائی ہوئی جسمانی بناوٹ کو بگاڑتی ہیں۔"
جب عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے یہ بات کہی تو بنو اسد کی ایک پردہ نشین خاتون جن کا نام ام یعقوب رضی اللہ عنہا تھا، عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آئیں اور کہا: "मुझे معلوم ہوا ہے کہ آپ نے ایسا اور ایسا کہا ہے؟" انہوں نے جواب دیا: ”میں ان پر کیوں نہ لعنت کروں جن پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اور اللہ کی کتاب میں لعنت فرمائی ہے؟“ ام یعقوب نے کہا: ”میں پورا قرآن شروع سے آخر تک پڑھتی ہوں، میں نے اس میں یہ مضمون نہیں پایا۔“ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: "اگر تم نے غور سے قرآن پڑھا ہوتا تو یہ مضمون قرآن پاک میں پاتیں۔ کیا تم نے قرآن میں یہ آیت نہیں پڑھی: ﴿وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانتَهُوا﴾ (رسول جو کچھ تمہیں دیں اسے لے لو اور جس چیز سے روک دیں اس سے رک جاؤ - سورہ الحشر: آیت ۷)؟" ام یعقوب نے کہا: ”ہاں، یہ آیت میں نے پڑھی ہے۔“ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تو جان رکھو کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان باتوں سے منع فرمایا ہے جو میں نے کہی ہیں۔“
ام یعقوب نے کہا: ”میرا خیال ہے کہ آپ کی اہلیہ بھی ایسا کرتی ہوں گی۔“ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اندر جاؤ اور دیکھ لو!“ چنانچہ وہ گئیں اور انہوں نے معائنہ کیا تو ان برائیوں میں سے کوئی برائی نہ پائی اور واپس آ کر بتایا: ”میرا خیال غلط نکلا، آپ کی اہلیہ یہ سب نہیں کرتی ہیں۔“ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر میری اہلیہ اس طرح کی نامشروع آرائش کرتیں تو وہ میرے ساتھ نہیں رہ سکتی تھیں۔“
اور دوسری روایت میں ہے کہ ام یعقوب اندر گئیں اور واپس آ کر بتایا: ”میں نے کوئی برائی نہیں دیکھی۔“ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: "کیا تمہیں بندۂ صالح (حضرت شعیب علیہ السلام) کی وہ بات یاد نہیں جو انہوں نے فرمائی تھی: ﴿وَمَا أُرِيدُ أَنْ أُخَالِفَكُمْ إِلَىٰ مَا أَنْهَاكُمْ عَنْهُ﴾ (میرا مقصد یہ ہرگز نہیں ہے کہ جس چیز سے تمہیں روک رہا ہوں اسے میں خود کرنے لگوں)؟"
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے اس واقعے میں دعوتی کام کرنے والوں کے لیے بہت بڑا سبق ہے: باہر کے لوگوں کو دعوت دینے سے پہلے اپنے گھر والوں اور قریبی لوگوں کو دین پہنچانا چاہیے اور ان کی عملی تربیت کرنی چاہیے، ورنہ قول و عمل کے تضاد سے دعوت کے اثرات بگاڑ کا شکار ہو جائیں گے۔
عَنْ أَنَّ رَجُلًا قَالَ لِابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: إِنِّي أُرِيدُ أَنْ آمُرَ بِالْمَعْرُوفِ وَأَنْهَى عَنِ الْمُنْكَرِ. فَقَالَ لَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ: أَبَلَغْتَ تِلْكَ الْمَنْزِلَةَ؟ قَالَ: أَرْجُو. فَقَالَ لَهُ: إِنْ لَمْ تَخْشَ أَنْ تَفْتَضِحَ بِثَلَاثِ آيَاتٍ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ فَافْعَلْ. قَالَ: وَمَا هُنَّ؟ قَالَ: قَوْلُهُ: ﴿أَتَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَتَنْسَوْنَ أَنْفُسَكُمْ﴾ الْآيَةَ. فَهَلْ أَحْكَمْتَ هَذِهِ؟ قَالَ: لَا. قَالَ: فَالثَّانِيَةُ، قَوْلُهُ: ﴿لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ﴾. فَهَلْ أَحْكَمْتَهَا؟ قَالَ: لَا. فَقَالَ: وَالثَّالِثَةُ، مَقَالَةُ شُعَيْبٍ: ﴿وَمَا أُرِيدُ أَنْ أُخَالِفَكُمْ إِلَىٰ مَا أَنْهَاكُمْ عَنْهُ﴾. فَهَلْ أَحْكَمْتَهَا؟ قَالَ: لَا. قَالَ: فَا بْدَأْ بِنَفْسِكَ.
ترجمہ:
ایک شخص نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: ”میں تبلیغِ دین کا کام کرنا چاہتا ہوں، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ انجام دینا چاہتا ہوں۔“ انہوں نے فرمایا: ”کیا تم اس مرتبہ و مقام تک پہنچ چکے ہو؟“ اس نے کہا: ”توقع اور امید تو ہے۔“ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اگر تمہیں یہ اندیشہ نہ ہو کہ قرآن کی تین آیتیں تمہیں رسوا کر دیں گی تو ضرور تبلیغِ دین کا کام کرو۔“ اس نے پوچھا: ”وہ کون سی تین آیتیں ہیں؟“
ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: "پہلی آیت یہ ہے: ﴿أَتَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَتَنْسَوْنَ أَنْفُسَكُمْ﴾ (کیا تم لوگوں کو نیکی کا حکم دیتے ہو اور اپنے آپ کو بھول جاتے ہو؟ - سورہ بقرہ)۔" ابن عباس رضی اللہ عنہما نے پوچھا: ”کیا اس آیت پر اچھی طرح عمل کر لیا ہے؟“ اس نے کہا: ”نہیں۔“
فرمایا: "دوسری آیت یہ ہے: ﴿لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ﴾ (تم کیوں وہ بات کہتے ہو جو خود کرتے نہیں؟ - سورہ صف)۔ کیا اس پر اچھی طرح عمل کر لیا ہے؟" اس نے کہا: ”نہیں۔“
فرمایا: "اور تیسری آیت حضرت شعیب علیہ السلام کا فرمان ہے: ﴿وَمَا أُرِيدُ أَنْ أُخَالِفَكُمْ إِلَىٰ مَا أَنْهَاكُمْ عَنْهُ﴾ (میں ہرگز یہ نہیں چاہتا کہ جن باتوں سے تمہیں منع کروں ان کا ارتکاب خود کرنے لگوں - سورہ ہود)۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے پوچھا: ”کیا اس آیت پر اچھی طرح عمل کر لیا ہے؟“ اس نے کہا: ”نہیں۔“ تو فرمایا: ”جاؤ، پہلے اپنے آپ کو نیکی کا حکم دو اور برائی سے روکو، یہی ایک سچے مبلغ کی پہلی منزل ہے۔“
یہ شخص اپنے نفس کی اصلاح سے غافل تھا اور دوسروں کو تبلیغ کرنے کا شدید شوق رکھتا تھا۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس کی فکری صورتِ حال کا صحیح اندازہ لگا کر نہایت حکیمانہ اور عمدہ ترغیب و نصيحت فرمائی۔
ٹائپ و ڈیجیٹائزیشن: عبد الرحیم مجیب اللہ