مواد کی طرف جائیں (Skip to main content)
علمی، فکری، تحقیقی و دعوتی ترجمان — قائم شدہ: 1978ء
تازہ شمارہ: جولائی تا ستمبر 2026ء

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم

حجمِ خط:
رسم الخط:
خلاصۂ مقالہ:خبیب کاظمی
خبیب کاظمی
نور رشد و ہدایت پہ لاکھوں سلام
آفتاب نبوت پہ لاکھوں سلام
پیکر امن و راحت پہ لاکھوں سلام
منبع صلح و رحمت پہ لاکھوں سلام
آگئے بن کے سارے جہاں کے امام
شاہ عالم کی بعثت پہ لاکھوں سلام
ان کی برحق صفت ہے رؤف و رحیم
مجتبیٰ کی مودت پہ لاکھوں سلام
بن کے آئے وہ رحمت جہاں کے لیے
ان کی جود و سخاوت پہ لاکھوں سلام
اس سے حاصل خدا کی محبت ہوئی
مصطفیٰ کی اطاعت پہ لاکھوں سلام
منتظر روز محشر ہیں عاصی تمام
تاجدارِ شفاعت پہ لاکھوں سلام
جس سے روشن ہوئی بزم کون و مکاں
اس تجلئ رحمت پہ لاکھوں سلام
چومنے خاک طیبہ چلے جب حبیب
چشم تر کی عبادت پہ لاکھوں سلام
ق

خبیب کاظمی

(ایڈیٹر، ماہنامہ حیاتِ نو)

ماہنامہ حیاتِ نو کے مدیرِ اعلیٰ، ممتاز صحافی، فلاحی فاضل اور اسلامی فکر و ادب کے متحرک قلم کار۔

مصنف کے تمام مضامین دیکھیں ←