خلاصۂ مقالہ:ہم پہ وہ ستم بعد ستم کرتے رہیں گے، کیا پھر بھی سر ناز کو خم کرتے رہیں گے — شاکر الاکرم بھوپال کی خوبصورت غزل
غزل
ہم پہ وہ ستم بعد ستم کرتے رہیں گے
کیا پھر بھی سر ناز کو خم کرتے رہیں گے
شرمندۂ احسان رہیں گے یونہی کب تک
کب تک وہ یونہی ہم پہ کرم کرتے رہیں گے
اس دل پہ حکومت ہے فقط ایک خدا کی
کس کس کو زمانے میں صنم کرتے رہیں گے
جس دل میں تو بستا ہے وہی میرا حرم ہے
دل جان سدا نذر حرم کرتے رہیں گے
اس دشت کی تقدیر بدل جائے گی اک دن
ہم خون سے اس دشت کو نم کرتے رہیں گے
ہوشیار و خبردار زمانے کو کرے کون
واعظ اگر دینار و درم کرتے رہیں گے
دم لیں گے مٹا کر کے ہر اک دل سے کدورت
ہم اہل حرم سب پہ کرم کرتے رہیں گے
شاکر الاکرم ۔ بھوپال
موضوعات:#اردو ادب و شاعری