سفاری براؤزر کے نیچے موجود شیئر (Share) آئیکن پر ٹیپ کریں۔
اختیارات میں نیچے اسکرول کر کے Add to Home Screen (ہوم اسکرین میں شامل کریں) منتخب کریں۔
اوپر دائیں کونے میں Add پر کلک کریں۔ حیاتِ نو کی ایپ ہوم اسکرین پر شامل ہو جائے گی!
سفاری براؤزر کے نیچے موجود شیئر (Share) آئیکن پر ٹیپ کریں۔
اختیارات میں نیچے اسکرول کر کے Add to Home Screen (ہوم اسکرین میں شامل کریں) منتخب کریں۔
اوپر دائیں کونے میں Add پر کلک کریں۔ حیاتِ نو کی ایپ ہوم اسکرین پر شامل ہو جائے گی!
ماہنامہ حیاتِ نو کی آفیشل ویب ایپ مکمل محفوظ اور مصدقہ ہے۔ بعض براؤزرز (جیسے Samsung Internet) میں انسٹال کرتے وقت گوگل پلے پروٹیکٹ کی احتیاطی وارننگ آ سکتی ہے۔
گوگل کروم میں یہ ایپ بغیر کسی وارننگ کے ایک ہی کلک میں انسٹال ہو جاتی ہے۔
Google Chrome میں کھولیںگلستاں میں ہم اپنے دل کو بہلانے نہیں آئے۔
بحمد اللہ ۶ ؍شوال کو جامعۃ الفلاح کے سال نو کا آغاز ہوا۔ اور حیرت انگیز طور پر تقریباً تمام طلبہ و اساتذہ وقت پر مدرسہ پہنچ گئے اور اسی دن سے تعلیمی و تدریسی سرگرمیاں شروع ہو گئیں۔ طلبہ بھی پہلے کی بہ نسبت زیادہ انہماک اور دل جمعی سے تعلیم کی طرف متوجہ ہیں، پھر بھی اس موقعہ پر اپنے ساتھیوں سے چند باتیں گوش گزار کروں گا۔
عزیز ساتھیو! اس حقیقت سے شاید آپ کو بھی انکار نہ ہوگا کہ جامعۃ الفلاح ہندوستان کے قدیم و جدید عربی مدارس میں ایک ممتاز اور نمایاں مقام رکھتا ہے، اسے بجا طور پر قدیم و جدید تعلیم کا سنگم کہا جا سکتا ہے کیونکہ یہاں دینی و اسلامی علوم کے ساتھ عصری علوم کی تعلیم کا بھی خاطر خواہ اہتمام کیا گیا ہے۔ پولیٹکس، اکنامکس اور بی۔ اے کا مساوی کورس بہترین اساتذہ کی زیر نگرانی پڑھایا جاتا ہے۔ قرآن و سنت کو نہ صرف تحقیقی انداز میں پڑھانے کی کوشش کی جاتی ہے بلکہ طلبہ کے اندر اس بات کی صلاحیت پیدا کی جاتی ہے کہ وہ اپنی اجتہادی قوت سے کام لے کر اسلامی احکام و تعلیمات کی موجودہ دور کے مطابق تطبیق کر سکیں اور اپنے زور استدلال سے اسلام کو تمام مسائل کا واحد حل ثابت کر سکیں۔
مدعائے کلام یہ کہ آپ دینی علوم کے ساتھ جدید تعلیم پر بھی پوری توجہ دیں تاکہ قرآن و سنت پر عبور حاصل کرکے اسے جدید انداز میں دنیا کے سامنے پیش کر سکیں، اپنے اندر استدلالی، تحقیقی اور اجتہادی قوت و صلاحیت پیدا کریں۔ اس دور کو علم و سائنس اور نظریات کا دور کہا جاتا ہے، جو قوم اپنے نظریات کو مدلل مثبت اور عقلی و علمی لحاظ سے قابل عمل ثابت کر دے گی وہی امامت کے منصب پر فائز ہوگی۔
موجودہ دور میں علم و سائنس کی جو اہمیت ہے وہ کسی کی نظروں سے پوشیدہ نہیں۔ مجدد مودودی رحمۃ اللہ علیہ علم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرماتے ہیں:
”امامت کا دامن ہمیشہ علم سے وابستہ رہے گا۔ انسان کو بحیثیت نوع کے زمین کی خلافت ملی ہے وہ علم کی وجہ سے ہے۔ اس کو سمع، بصر اور فواد میں خیریں ایسی دی گئی ہیں جو دوسری مخلوقات ارضی کو یا تو دی نہیں گئیں یا اس کی بہ نسبت کمتر دی گئی ہیں، اس لئے اس بات کا اہل ہوا کہ دوسری مخلوقات پر خداوند عالم کا خلیفہ بنایا جائے۔ اور خود اس نوع میں جو طبقہ یا گروہ علم کی صفت میں دوسرے طبقوں اور گروہوں سے آگے بڑھ جائے گا وہ اسی طرح ان سب کا امام بنے گا جس طرح انسان من حیث النوع دوسری انواع آراضی پر اسی خیر کی بنا پر خلیفہ بننے کا اہل ہوا ہے۔“
دوسری جگہ تحریر فرماتے ہیں:
”انقلاب امامت کیلئے انقلاب تعلیم ناگزیر ہے۔“
دوسری طرف ہم ایک تحریکی نقطہ نظر اور مثبت انداز فکر کے حامل ہیں اور یہ ایک درسگاہ ہی نہیں تربیت گاہ بھی ہے جہاں سے تحریکی اور انقلابی مزاج اور نظریات رکھنے والے اخلاقی اقدار دینی شعار اور اسلامی اخلاق و کردار کے سانچے میں ڈھل کر نکلتے ہیں اور باخدا شناس ماحول میں خدا شناسی اور خدا پرستی کی شمعیں روشن کرتے ہیں۔ آپ کو بھی فراغت کے بعد خدا بیزار، اباحیت پسند اور مادیت زدہ ماحول میں جانا ہے اور اپنے علم و عمل کی روشنی سے ماحول کو تابناک بنانا ہے۔ لیکن اگر آپ نے اس مقصد کے حصول کیلئے آغاز سال سے سعی و جہد نہ کی تو ہو سکتا ہے کہ آپ پر ”چراغ تلے اندھیرا“ کی مثل صادق آ جائے۔ اس لئے آپ ابھی سے یہ کوشش کریں کہ آپ اسلام کی منہ بولتی تصویر ہوں، اسلامی تعلیمات کی روشنی سے آپ کی زندگی کا ہر گوشہ منور ہو، اس لئے کہ آپ کو امامت کے منصب پر فائز ہونا ہے۔
اس کے ساتھ میں اپنی بہنوں سے ان کے مقام اور مرتبے کے بارے میں کچھ کہنا چاہوں گا۔ عورت کو نصف انسانیت کہا جاتا ہے، ہر دور اور ہر زمانہ میں عورت کی اس حیثیت کو تسلیم کیا گیا۔ دنیا میں آج تک جتنی قوموں کو عروج نصیب ہوا ہے یا جتنی بھی عظیم شخصیات پیدا ہوئی ہیں وہ اس پھولوں سے نرم اور آبگینوں سے زیادہ نازک عورت کی گودوں میں پروان چڑھی ہیں اور اسی کی چشم آبرو کی شکن سے پل بھر میں حباب کی مانند بیٹھ گئیں۔
مکالمات فلاطون نہ لکھ سکی لیکن، اسی کے شعلہ سے ٹوٹا شرارا فلاطون۔
ماں کی گود کو بچہ کی اولین درسگاہ قرار دیا گیا۔ بچے کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کی ہم آہنگی کے ساتھ تعمیر عورت کی رہین منت نپولین نے ایک بار کہا تھا : "تم مجھے ایک اچھی ماں دے دو تمہیں ایک بہترین قوم دے دوں گا"۔
عورت کی اس اہمیت کے پیش نظر ضروری ہے کہ عورت کو اس کے مقام و مرتبہ اور دائرہ کار کا لحاظ کرتے ہوئے اس کی تعلیم و تربیت کا بندوبست کیا جائے۔
فرصت کی اس ضرورت کو پورا کرنے کیلئے جامعۃ الفلاح میں شعبۂ نسواں کی بنیاد رکھی گئی، تاکہ یہاں سے تعلیم حاصل کرنے والی طالبات جب فارغ ہو کر جائیں تو وہ علم و عمل کا زیور اور شرم و حیا کی ردا زیب تن کئے ہوئے ہوں۔ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ ابھی سے اپنے کو ان اوصاف و خصائل کا حامل بنائیں جو آپ کی عائلی زندگی کو خوشیوں سے بھر دیں۔ آپ کی گود میں انسانیت کے معمار اور اسلام کے علمبردار پروان چڑھیں آپ ان کے اندر اسلامی حمیت کا جوہر پیدا کر سکیں اس لئے اپنے اخلاق و کردار کو اسلامی تعلیمات کے سانچے میں ڈھالنے کی ابھی سے کوشش کیجئے۔
یاد رکھیے عورت کا حسن و جمال اس کے سیکھی ناز و انداز فیشن پرستی اور پرکشش غیر ساتر لباس اور تراش خراش میں نہیں بلکہ شرم و حیا اور اخلاق و کردار کی پاکیزگی میں ہے جو انسانیت کا جوہر اور عورت کا زیور ہے اگر عورت ان بے بہا اوصاف و خصائل سے تہی داماں ہے تو بہترین کپڑوں اور قیمتی زیورات کے باوجود خون و پیپ رستا ہوا گور و کفن لاشہ ہے۔
آپ تعلیمی اوقات کو زیادہ سے زیادہ منظم کیجئے تاکہ آپ اپنے متعین کردہ دائرہ کار، اپنی عائلی ذمہ داریوں اور اپنے حقوق و فرائض کو بخوبی سمجھ سکیں آپ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ایک فرمانبردار بیٹی، ذمہ دار بیوی اور تجربہ کار ماں بن سکیں عورت کا دائرہ کار اس کا اپنا گھر ہے آپ کو شمع محفل نہیں بلکہ ایک گرہستن خاتون ہونا چاہیے تاکہ آپ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی ادا کر سکیں ۔
ٹائپ و ڈیجیٹائزیشن: عبد الرحیم مجیب اللہ