مرکزی مواد پر جائیں (Skip to main content)
ماہنامہ حیاتِ نوانجمن طلبہ قدیم جامعۃالفلاح کا ترجمان
اہلِ قلم و محقق

سید جلال الدین عمری

جماعت اسلامی ہند ( نئی دہلی)

مولانا سید جلال الدین عمری (۱۹۳۵ء – ۲۰۲۲ء) ہند و پاک کے ممتاز اسلامی مفکر، معروف مصنف اور جماعتِ اسلامی ہند کے سابق امیر (۲۰۰۷ء تا ۲۰۱۹ء) تھے۔ انھوں نے جامعہ دارالعلوم عمرآباد سے فضیلت اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ وہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر اور "ادارہ تحقیقات و تصنیفِ اسلامی" (علی گڑھ) کے چیئرمین رہے۔ حقوقِ انسانی، حقوقِ نسوان اور اسلامی تعلیمات پر ان کی دو درجن سے زائد کتابیں شائع ہو چکی ہیں، جن کے متعدد ملکی و غیر ملکی زبانوں میں تراجم کیے جا چکے ہیں۔