مرکزی مواد پر جائیں (Skip to main content)
ماہنامہ حیاتِ نوانجمن طلبہ قدیم جامعۃالفلاح کا ترجمان

غزل — صد شکر وہ جفاؤں کے سانچے میں ڈھل گئے

خ
خبیب کاظمی
ایڈیٹر، ماہنامہ حیاتِ نو
حجمِ خط:100%
رسم الخط:
خلاصۂ مقالہ:صد شکر وہ جفاؤں کے سانچے میں ڈھل گئے
صد شکر وہ جفاؤں کے سانچے میں ڈھل گئے
ہم محوِ خواب ہونے سے پہلے سنبھل گئے
جن کی وفا پہ مجھ کو بہت ناز تھا کبھی
آیا جو وقت وہ بھی نگاہیں بدل گئے
وحشت شبِ فراق سے ہوتی بھی کیا ہمیں
داغِ جگر چراغوں کی مانند جل گئے
پیکر تراشوں کیسے کہ اب نالہ ہائے دِل
لفظوں کے اختیار سے باہر نکل گئے
تھا چاہیے تو یہ کہ بدلتے مزاجِ وقت
یہ کیا کہ ہم بھی وقت کے سانچے میں ڈھل گئے
خ

خبیب کاظمی

(ایڈیٹر، ماہنامہ حیاتِ نو)

مقیم حال قطر۔خصوصی دلچسپی تجوید سے ہے۔ اردو صحافت اور ادب سے وابستہ ہیں۔ انجمن طلبہ قدیم جامعۃ الفلاح کے ترجمان سہ ماہی رسالے حیاتِ نو کے مدیر ہیں۔ حلقۂ ادبِ اسلامی قطر کی ادبی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتے ہیں۔ اردو تحریر و تدوین، ادبی نشستوں کے انعقاد اور علمی و ادبی سرمائے کے تحفظ سے خصوصی دل چسپی رکھتے ہیں۔

مصنف کے تمام مضامین دیکھیں ←