مرکزی مواد پر جائیں (Skip to main content)
ماہنامہ حیاتِ نوانجمن طلبہ قدیم جامعۃالفلاح کا ترجمان

انسانیت کا پاٹھ پڑھاتے ہیں مدرسے

ا
ادارہ
مجلس ادارت ماہنامہ حیاتِ نو
حجمِ خط:100%
رسم الخط:
خلاصۂ مقالہ:انسانیت کا پاٹھ پڑھاتے ہیں مدرسے
انسانیت کا پاٹھ پڑھاتے ہیں مدرسے
امن واماں کی راہ دکھاتے ہیں مدرسے
اُدّیش زندگی کا بتاتے ہیں مدرسے
بھٹکے ہووں کو راہ دکھاتے ہیں مدرسے
اس سرزمیں پہ کوئی بھی جاہل نہیں رہے
علم وعمل کی شمع جلاتے ہیں مدرسے
غربت میں بھی زبان پہ شکوہ نہیں کوئی
صبر وسکوں کی چاہ جگاتے ہیں مدرسے
عربی زبان واردو وہندی کے ساتھ ساتھ
قرآں، حدیث، فقہ پڑھاتے ہیں مدرسے
ہو پندرہ اگست یا چھبیس جنوری
سالوں سے ان کا جشن مناتے ہیں مدرسے
اپنے وطن سے پیار ہو، اہل وطن سے بھی
یہ بھاؤنا سبھی میں جگاتے ہیں مدرسے
نفرت کی آگ پھیل نہ جائے چہار سو
سوئے ہوئے ضمیر جگاتے ہیں مدرسے
سایے میں جس کے بیٹھ کے سب کو سکوں ملے
الفت کے ایسے پیڑلگاتے ہیں مدرسے
دیتے ہیں سب کو درس مساوات کا نعیمؔ
دنیا سے بھید بھاؤ مٹاتے ہیں مدرسے
ا

ادارہ حیاتِ نو

(مجلس ادارت ماہنامہ حیاتِ نو)

ماہنامہ حیاتِ نو کے ایڈیٹوریل بورڈ کی اجتماعی و ادارتی نگارشات۔

مصنف کے تمام مضامین دیکھیں ←
حرفِ آغاز
18 منٹ مطالعہ

وہبہ زحیلی اور فقہ اسلامی کی تجدید

سولہویں صدی کے صنعتی انقلاب کے بعد ، جو بعد میں علمی ، فکری اور تہذیبی انقلابات کا پیش خیمہ بنا، تاریخ انسانی میں ایک نئے باب کا آغاز ہوا ۔ حیات انسانی نے صدیوں کے تسلسل کے بعد ایک...

حرفِ آغاز
5 منٹ مطالعہ

رکے تھے، بکھرے نہیں تھے

ماہنامہ حیاتِ نو کی تجدیدِ اشاعت پر مدیرِ اعلیٰ کا اداریہ اور نیا لائحۂ عمل

ماہنامہ حیاتِ نو کی تجدیدِ اشاعت پر مدیرِ اعلیٰ کا اداریہ، جس میں جریدے کے تاریخی پسِ منظر، فکری تسلسل، باہمی اختلافات کے آداب، اور مشرقِ وسطیٰ کے فلاحی برادران کے ساتھ نئے سفر پر روشنی ڈالی گئی ہے۔